یوکرین میں روسی حملوں سے 925 شہری ہلاک ہوئے، اقوام متحدہ

March 22, 2022

فائل فوٹو

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روسی حملوں میں اب تک 925 شہری ہلاک اور 1 ہزار 496 زخمی ہوچکے ہیں۔

یو این کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ میں زیادہ تر شہریوں کی ہلاکتیں دھماکہ خیز ہتھیاروں کے استعمال کی وجہ سے ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ توپ خانے سے شدید گولہ باری، میزائل اور فضائی حملے بھی جانی نقصانات کا سبب بنے ہیں۔

واضح رہے کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف کے شاپنگ سینٹر پر بھی روسی فوج کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں مزید 8 افراد ہلاک اور 10 ز خمی ہوئے ہیں۔