لیڈی ڈیانا نے اپنی زندگی کا آخری کھانا کیا کھایا تھا؟

March 23, 2022

سابق برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا نے اپنی زندگی کا آخری کھانا کیا کھایا تھا؟ اس حوالے سے معلومات سامنے آگئی ہیں۔

شہزادی ڈیانا کی 36 سال کی عمر میں اچانک اور المناک موت نے پوری دنیا کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا تھا۔

ان کی موت سے قبل شہزادی کے آخری لمحات کے بارے میں تفصیلات کے حوالے سے بھی کافی تجسس آج بھی پایا جاتا ہے اور ان کے بارے میں سوال بھی کیے جاتے ہیں۔

ان ہی سوالات میں سے ایک یہ بھی شامل ہے کہ آنجہانی شہزادی آف ویلز کا آخری کھانا کیا تھا؟

ایک برطانوی ویب سائٹ نے اس حوالے سے مضمون شائع کیا جس میں اس سوال کا جواب تلاش کرنا آسان تھا۔

اس میں بتایا گیا تھا کہ لیڈی ڈیانا نے آخری مرتبہ رٹز پیرس کے ایک ریستوران میں آملیٹ، ٹیمپورا اور مشروم کھایا تھا۔