اسد عمر نے عمران خان سے کیا درخواست کی؟ وفاقی وزیر کی ٹک ٹاک دیکھیے

March 29, 2022


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کرتے ٹک ٹاک ویڈیو جاری کردی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ’امر بالمعروف‘ جلسے کے دوران اسد عمر نے اسٹیج پر ایک ٹک ٹاک ویڈیو بنائی جس میں وہ کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ میں نے آج تک خان سے کوئی ذاتی چیز نہیں مانگی، کوئی پوزیشن، کوئی عہدہ، لیکن آج میں خان سے ایک معصومانہ درخواست کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے خان سے درخواست کی کہ جس طریقے سے آپ نے قوم کو چارج کیا ہے اب ایک الیکشن لڑنے دو۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ دو تہائی اکثریت سے خان واپس آرہا ہے۔

وفاقی وزیر کی درخواست کی یہ ٹک ٹاک ویڈیو ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی گئی۔