70 سالہ شخص نے سیکنڈز میں 100 میٹر کا فاصلہ طے کرلیا

May 02, 2022

70 سالہ امریکی نے 14 سیکنڈز سے بھی کم وقت میں 100 میٹر کا فاصلہ طے کر کے سب کو دنگ کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق مائیکل کیش نامی 70 سالہ امریکی شخص نے جمعرات کو پین ریلے ایونٹ میں 13.47 سیکنڈز میں دوڑ مکمل کی۔

امریکی شخص نے یہ دوڑ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا اور ثابت کیا کہ عُمر صرف ایک عدد ہے۔

ریس شروع کرتے ہوئے اور خود کو دوسرے کھلاڑیوں سے الگ کرتے ہوئے، مسٹر کیش نے ابتدائی برتری حاصل کی۔

سوشل میڈیا پر 70 سالہ بوڑھے شخص کے اس کارنامے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جہاں صارفین حیرانگی کا اظہار کررہے ہیں۔

لاکھوں افراد اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں جہاں تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ "میں اتنی تیز گاڑی بھی نہیں چلاتا،" دوسرے صارف نے کہا کہ "70 سال کی عمر کے یہ لوگ مجھ سے زیادہ تیز ہیں"۔

ایک اور صارف نے کہا کہ "میں شرمندہ ہوں کہ ایک 70 سالہ شخص مجھے ریس میں ہرا سکتا ہے۔''