• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افریقی ملک تنزانیہ کے سوشل میڈیا اسٹار کلی پال پر مبینہ طور پر پانچ نامعلوم افراد نے چاقو سے حملہ کیا اور لاٹھیوں سے مارا پیٹا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تنزانیہ کے سوشل میڈیا اسٹار کلی پال پر مبینہ طور پر پانچ نامعلوم افراد نے چاقو سے حملہ کیا اور اُنہیں لاٹھیوں سے بھی پیٹا۔ 

کلی پار نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اسٹریچر پر لیٹے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اُن کے انگوٹھے پر پٹی ہے اور ان کی ٹانگوں پر چوٹ کے نشانات ہیں۔

اُنہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ لوگ مجھے نیچے گِرانا چاہتے ہیں لیکن میرا خُدا مجھے کامیاب کرے گا۔

کلی پار نے اپنے مداحوں سے اُن کے لیے دُعا کرنے کی اپیل بھی کی۔

واضح رہے کہ کلی پال ایک انٹرنیٹ سنسنیشن ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بالی ووڈ کے گانوں پر رقص کرنے کی ان کی ویڈیوز نے مقبول بنایا۔

انسٹاگرام پر کلی پال کے 3 ملین سے زائد فالوورز ہیں، جو اکثر بھارتی فلموں کے گانے اور جملوں پر لپ سِنک کرتے ہیں، ان کی اس طرح کی ویڈیوز بہت تیزی سے وائرل ہوتی ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید