آٹو انڈسٹری اس وقت مثبت زون میں ہے، پاپام

May 07, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹوموٹیوپارٹس اینڈ اسیسریز مینو فیکچررز (پاپام) کے سابق چیئرمین اورآٹو ایکسپرٹ مشہودعلی خان نے کہا ہے کہ آٹوانڈسٹری اس وقت مثبت زون میں ہے،بجٹ قریب ہے اور ہمیں انتظار ہے کہ حکومت بجٹ میں آٹو انڈسٹری کیلئے کیا سوچ رکھتی ہے،ہمارے لئے نئے مالی سال کا بجٹ بہت اہمیت کا حامل ہے کیو نکہ ڈالر اور جاپانی ین ڈی ویلیو ہورہا ہے اور اس سال کی تیسری سہ ماہی میں کچھ اثرات ہیں یہ خدشات ہیں کہ والیوم گرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے