اسرائیلی آبادکار گھروں کا منصوبہ امن میں رکاوٹ ہے، یورپ

May 14, 2022

برلن(اے ایف پی)15 یورپی ممالک نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ مغربی کنارے میں ہزاروں مزید آباد کاروں کے گھروں کے منصوبے کو ترک کر دے، یورپی ممالک نےخبردار کیا کہ منصوبہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان پائیدار امن کی راہ میں رکاوٹ ہے،نئے ہاؤسنگ یونٹس دو ریاستی حل کی راہ میں ایک اضافی رکاوٹ بنیں گے،یورپی ممالک نے اپنی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہااسرائیلی بستیاں بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں اور اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان ایک منصفانہ، دیرپا اور جامع امن کی راہ میں حائل ہیں۔