قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، اوورسیز پاکستانی اپنے قائد عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں، شہباز گل

May 20, 2024

برن (پ ر) پاکستان تحریک انصاف سوئٹزرلینڈ کی جانب سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کے سابق مشیر خاص ڈاکٹر شہباز گل نے خصوصی شرکت کی ،سیمینار میں پاکستان تحریک انصاف یورپ بھر کی باڈیز اور پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تقریب کا آغاز حافظ مظہر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا آقا ؐکے حضور نعت کا ہدیہ خالد پنی نے پیش کیا۔ شہباز گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی فوج کی بے انتہا قدر کرتے ہیں انگریزوں نے ہمیں تقسیم کردیا کبھی شیعہ سنی تاکہ ہم قوم نہ بن سکیں دنیا چاند پر جا رہی ہے اور پاکستان میں دو سال سے کیا ہورہا ہے آزاد اور خودداری کی سوچ اور شعور عمران خان نے ہمیں دی ہے۔ پاکستان میں قانون کی بالادستی ہونی چاہئے اور ہر کسی کی رائے کا احترام کرنا چاہئے۔ اگر مسلم لیگ کی حکومت ہو تو ان کی بھی عزت اور ان کی خواتین کی بھی عزت کرنی چاہئے اوورسیز میں آپ لوگ صدارت کے لئے جھگڑے کرتے ہیں ایک دوسرے کوبرداشت کریں اور ایک دوسرے کی عزت کریں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کو خوراک ٹھیک نہیں ملتی پانی نہیں ملتا کئی جگہ لوگ اور جانور پانی ایک جگہ سے پیتے ہیں۔ عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کی بے انتہا قدر کرتے ہیں آپ اپنے قائد کے ہاتھ مظبوط کریں۔ قبل ازیں سابق صدر تحریک انصاف سوئٹزرلینڈ شکیل احمد نے استقبالیہ کلمات ادا کیئے اس موقع پر شرکاء نے اپنے قائد عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوے اپنے پیغام میں پرزور مطالبہ کیا کہ ان کے قائد پر قائم غیر قانونی مقدمات کو فی الفور ختم کیا جائے اور ان کو باعزت بری کیا جائے اس کے ساتھ جیلوں میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بے گناہ ورکروں کو بھی رہا کیا جائے۔ پاکستان میں آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات میں جس طرح بدترین دھاندلی کی گئی اور تحریک انصاف کا مینڈیٹ چرایا گیا اور ہٹ دھرمی سے اقلیت میں سیٹیں لینے والی جماعت کو اقتدار میں لایا گیا کسی بھی جمہوری معاشرے میں اس کو ناقابل معافی جرم تسلیم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی درجہ بندی اور فہرست میں پاکستان کا نام ان بد ترین ممالک کی لسٹ میں آتا ہے جہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روزمرہ کا معمول بن چکی ہیں دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کو اس پر شدید تشویس لاحق ہے۔ آخر میں شہباز گل نے شاندار سیمینار منعقد کرنے پر شکیل احمد اور خصوصی طور پر باصل کی ٹیم اور عمر رحمٰن کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں ریاض دین اور بیگم ریاض دین کی جانب سے تمام مہمانوں کی خاطر تواضع پاکستانی لذیذ کھانوں سے کی گئی۔