غزہ متاثرین سے اظہار یکجہتی، بریڈ فورڈ میں فلسطین بازار کا انعقاد، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھرپور شرکت

May 20, 2024

بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل) بیت القائم اسلامک سینٹر بریڈفورڈ میں امام رضا ؑ کی یوم ولادت کی تقریب اور فلسطین کے مسلمانوں کی مدد کیلئے فلسطین بازار لگایا گیا جس میں زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔تقریب کا بنیادی مقصد غزہ متاثرین سے اظہار یکجہتی اور اْن کیلئے عطیات اکھٹا کرنا تھا فلسطین بازار میں کھانے پینے کی اشیاء بچوں کیلئے بونسی کیسل ،مہندی ،فیس پینٹنگ کے سٹالز لگائے گئے تھے۔ا سٹالز سے حاصل ہونے و الی آمدنی بھی غزہ متاثرین کیلئے عطیہ کی گئی اس ایک روزہ سرگرمی میں جوک در جوک خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی اور مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسے بازاروں کا انعقاد کرنے والوں کی حوصلہ افزائی اور تقویت بخشنی چاہیے تاکہ امت مسلمہ کی پہچان وحمیت کی قدر بحال رہے اس موقع پر امام رضا علیہ السلام کی یوم ولادت کے سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوان اسکالرز نے خصوصی شرکت کی اور امام رضا علیہ السلام کی دین متین کیلئے ان کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ تقریب سے مولانا شیخ لادک ،مولانا رضا جان کاظمی ،شیراز بخاری ،علی اکبر نقوی ،نثار نقوی ،ابرار حسین شاہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی قوتوں نے فلسطین میں ہزاروں مسلمانوں بالخصوص بچوں پر ظلم اور بربریت کی انتہا کرتے ہوئے شہید کر دیا ہے پوری دنیا بالخصوص عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں، غزہ کے معصوم اور مظلوم مسلمان ہماری امداد کے منتظر ہیں انہوں نے کہا کہ فلسطین کا کاز محض انسانی حقوق یا عقائد کی جنگ نہیں بلکہ دنیا بھر کے مظلوم ظلم و ستم سے پریشان مسلمانوں کا ہر پَل امام مہدی ؑ کے ظہور کے انتظار میں گزر رہا ہے۔ اس موقع پر اشیاء کی نیلامی اور ریفل کی قرعہ اندازی کی گئی اور خطیر رقم فلسطین کے مسلمانوں کیلئے اکھٹی کر لی گئی۔