آسٹریا کا فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے فنڈنگ بحال کرنے کا فیصلہ

May 20, 2024

ویانا (اے ایف پی) آسٹریا نے گزشتہ روز کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین(انروا)کیلئے فنڈنگ بحال کر دے گا۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ امدادی تنظیم کے کام کو بہتر بنانے کے لیےانرواکےپیش کیے گئے ایکشن پلان کا تفصیلی جائزہ لینےکے بعدآسٹریا نے فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ 2024کے لیے کل 3.4ملین یورو (3.7ملین ڈالر) کے فنڈز کا بجٹ رکھا گیا ہے، اور پہلی ادائیگی موسم گرما میں متوقع ہے۔بیان میں مزید کہاگیا کہ آسٹریا کے کچھ فنڈز مستقبل میں انروا میں اندرونی کنٹرول کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔آسٹریا نے کہا کہ وہ دوسرے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ ایکشن پلان کے نفاذ کی قریب سے نگرانی کرے گا۔الپائن ملک نے کہا کہ اس نے غزہ اور خطے میں مصیبت زدہ فلسطینی آبادی کیلئے امدادمیں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے، 32ملین یورو (34.8ملین ڈالر) کی انسانی امداد دیگر بین الاقوامی امدادی تنظیموں کے لیے دستیاب ہے۔