امایا پینو راماس میں منافع ڈالر اور پاؤنڈ میں ملے گا، ہشام یوسف سندھو

May 20, 2024

لندن (سعید نیازی) سینٹرل لندن میں منعقد ہونے والے پاکستان لگژری پراپرٹی شو2024کے موقع پر سیلز کنسلٹنٹ ہشام یوسف سندھو نے کہا کہ شو میں ون ہومز کے اسلام آباد کے منصوبے امایا پینوراماس کے فائیو اسٹار ہوٹل کے ٹاور ٹو کو فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے اور اس شو کا مقصد اپنے اوورسیز صارفین کو بناتا بھی تھا کہ ہم کون سے نئے منصوبے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امایا پینو راماس میں سہولتیں، اسلام آباد کے واحد فائیو اسٹار ہوٹل سے بھی زیادہ ہیں اور اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس میں سرمایہ لگانے والے ڈالر اور پاؤنڈ میں منافع وصول کرسکیں گے۔ منصوبے میں 70ہزار پاؤنڈ سے سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے اور منصوبے میں ون بیڈ روم سوئٹس سے شروع ہوکر تین بیڈ روم ٹاؤن ہاؤسز بھی ہیں۔ 20فیصد ڈاؤن بیسمنٹ دے کر بقایا رقم اقساط میں ادا کی جاسکتی ہے اور یہ منصوبا2027 تک مکمل ہوجائے گا۔