امام حافظ اعجاز احمد کے والد کے انتقال پر سینٹرل مسجد میں تعزیتی اجتماع

May 20, 2024

لوٹن(نمائندہ جنگ) مرکزی جامع مسجد لوٹن کے خطیب علامہ حافظ اعجاز احمد نقشبندی اپنے والدِ گرامی حاجی تصدق مرحوم کی کوٹلی آزاد کشمیر میں تدفین کے بعد برطانیہ واپس پہنچ گئے ہیں۔ اُن سے لوٹن اور اس کے گرد ونواح سے تعزیت کا سلسلہ جاری۔ تعزیت کرنے والوں میں مذہبی سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات سمیت کمیونٹی کے ہر مکتبہ فکر کے افراد شامل ہیں۔ اظہار تعزیت کرنے والوں میں لارڈ قربان حسین، علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای، جے کے ایل ایف کے سربراہ سفارتی شعبہ پروفیسر راجہ ظفر خان، چلٹرن ٹیچنگ اسکول کے ڈائریکٹر سفیان صدیق، اکیڈمک جمیل احمد، لوٹن کونسل کنزرویٹو پارٹی اپوزیشن لیڈر کونسلر راجہ محمد اسلم خان، لبرل ڈیموکریٹس کے ایگزیکٹو ممبر چوہدری ادریس لطیف، کوآرڈینیٹر کشمیر سالیڈیریٹی کمپئین لوٹن حاجی چوہدری محمد قربان، چئیرمین لوٹن بلڈنگ برجز راجہ اکبر داد خان، ڈاکٹر محمد واصل، لوٹن بارو کونسل میں لبرل ڈیموکریٹس اپوزیشن لیڈر کونسلر امجد چوہدری، صدر لوٹن اسلامک کلچرل سوسائٹی مرکزی جامع مسجد حاجی چوہدری محمد شفاعت پوٹھی، نائب صدر ملک پنوں خان، مسلم کانفرنس کے پروفیسر چوہدری امتیاز، اور پروفیسر ممتاز بٹ، پاکستان پیپلزپارٹی کے چوہدری محمد عظیم اور لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ، پاکستان مسلم لیگ نواز کے راجہ زاروب اور راجہ بشارت، تحریک انصاف کے چوہدری شکیل رفیق تھوتھالوی، چوہدری محمد ذوالفقار، چوہدری خلیل احمد، چوہدری عقیل احمد، صدرجموں وکشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ سید تحسین گیلانی، امام مولانا عارف سعیدی، پروفیسر مسعود اختر ہزاروی، پاکستان پرس کلب یوکے کے سابق صدر شیراز خان، چوہدری محمد شریف، اقدس مغل، مولانا حافظ محمد جمیل نقشبندی، مفتی امجد علی ثانی، قاری محمد کامران، مولانا محمد ریاست، مولانا قاسم حسین، حافظ محمد فیض عالم، حافظ خادم حسین، مولانا حافظ محمد فاضل، مولانا حافظ عرفات احمد، مولانا ثاقب مدنی، کونسلر ظہوراحمد، سابق مئیر چوہدری محمد ایوب، سابق مئیر راجہ وحید اکبر، سابق مئیر طاہر ملک، چوہدری طارق، محمد فیاض قریشی، چئیرمین چوہدری محمد اسحاق، علی اسحاق، خلیفہ محمد حنیف اسلمی، الحاج محمد اکرام مجددی، صوفی اکرم باہو، حاجی ارشد یاسین، راجہ اسرار احمد خان،، عتیق الرحمن، احتشام الحق قریشی، سابق ڈپٹی مئیر آصف مسعود، قاری اجمل خان، امجد خان، خلیفہ محفوظ بٹ، ظہور بٹ، ملک شبیر اور بڑی تعداد میں کمیونٹی شامل ہے جبکہ لوٹن سنٹرل ماسک میں خصوصی تعزیتی نشستوں کا اہتمام بھی کیا گیا جہاں ہزاروں کی تعداد میں کمیونٹی نے تعزیت کی اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔انہوں نے دعا کی کہ الله تعالیٰ اپنی ربوبیت کے صدقے مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔ اس موقع پر علامہ حافظ اعجاز احمد نے گفتگو کرتے ہوئے تعزیت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ان کے ساتھ ان کے والد محترم کے انتقال کے بعد ان سے بھرپور اظہار ہمدردی کیا ہے اور ان کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔