فلم منا بھائی ایم بی بی ایس کے مقصود بھائی نے فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا

May 14, 2022

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ کی مقبول فلم منا بھائی ایم بی بی ایس میں مقصود بھائی کا مشہور کردار نبھانے والے سریندر راجن نے فلم انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا۔بولی وڈ کے تجربہ کار اداکار سریندر راجن جو آخری بار بچن پانڈے میں نظر آئے تھے، انہوں نے منا بھائی ایم بی بی ایس ، دی لیجنڈ آف بھگت سنگھ، آر راج کمار، پھس گئے رے اوباما اور دھمال جیسی فلموں میں اپنے کام کے ذریعے پہچان بنائی ۔ اگرچہ 84 سالہ سریندر راجن کافی عرصے سے فلموں سے دور ہیں اور اتراکھنڈ میں آباد ہیں لیکن انہوں نے ایک فلم کی شوٹنگ کا فیصلہ کیا، جو ان کے بقول ان کی آخری فلم ہے۔سریندر راجن کی آخری فلم ʼWHO I Mʼ کا رواں ماہ 24ویں یوکے ایشین فلم فیسٹیول ورلڈ پریمیئر ہوگا۔22 سالہ ہدایت کار شریش کھیماریہ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم دریائے نرمدا کے کنارے ایک چھوٹے سے قصبے میں ترتیب دی گئی ہے جس میں اداکار ششی ورما، پگلائٹ فیم ، چیتن شرما اور اداکارہ رشیکا چندانی بھی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی آخری فلم کیکردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے سریندر راجن کا کہنا ہے کہ ʼمیں نے اس فلم میں ایک ایسے شخص کا کردار نبھا یا جو اپنے بڑھاپے کا وقت دریائے نرمدا کے کنارے گزار رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس عمر میں، یہ روشن خیالی جیسا تھا۔ اس طرح کا کردار نبھانے کے لیے میں نے فوری حامی بھری، میں نے فلم انڈسٹری سے دوری اختیار کر کیہماچل میں رہنے لگا تھا لیکن یہ کہانی میرے دل میں گھر کر گئی اس لیے میں نے اس کردار کو نبھانے کا فیصلہ کیا۔