چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی، PCB کا انفرا سٹرکچر کمیٹی بنانے کا فیصلہ

May 14, 2022

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے انفرا سٹرکچر کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کے لیے انفراسٹرکچر پر کام کرے گی ، کمیٹی انفراسٹرکچر میں بہتری کے لیے تجاویزدے گی۔

انفراسٹرکچر کمیٹی میں دو گورننگ بورڈ کے ممبران کو بھی شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے تین وینیوز تیار کرنے کا خواہشمند ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میزبانی کرنی ہے۔