امریکا: چھوٹا طیارہ گاڑی پر گر کر تباہ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی

May 15, 2022

فوٹو: فائل

امریکی شہر میامی میں چھوٹا طیارہ پل پر ایک گاڑی کے اوپر گر کر تباہ ہوگیا، اسحادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن کے مطابق سنگل انجن طیارے میں پاور منقطع ہونے پر اس کے پائلٹ نے پل پر لینڈنگ کی کوشش کی۔

حکام نے بتایا کہ لینڈنگ کی کوشش کے دوران طیارہ ایک گاڑی سے ٹکرایا۔

فیڈرل ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔