بلاول بھٹو کی عرب امارات میں شیخ خلیفہ بن زاید کے انتقال پر خاندان سے تعزیت

May 16, 2022

فوٹو: فائل

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، جہاں انہوں نے شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر نئے امارتی صدر اور مرحوم کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے ایک مدبر حکمران کو کھو دیا ہے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو یہاں سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی دعوت پر نیو یارک روانہ ہوجائیں گے۔

وزیر خارجہ نیو یارک میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جبکہ اس کے بعد وزیرخارجہ چین اور سوئٹزرلینڈ بھی جائیں گے۔