کنٹرولر انٹر بورڈ کو معطل کرنے کا حکم واپس

May 17, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے کنٹرولر انٹر بورڈ کراچی کا نوٹیفکیشن عارضی طور پرمعطل کرنے کا حکم واپس لیتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے عارضی طور پر 21اپریل 2022کو معطلی کا حکم جاری کردیا تھا جس پر کنٹرولر انٹر بورڈ سندھ ہائیکورٹ میں اپنے دفاع کیلئے پہنچ گئے اور اپنے دلائل سے ثابت کیا کہ عدالت میں غلط بیانی سے درخواست گزار کو پھنسایا گیا عدالت کو مطمئن کرنے پر سندھ ہائیکورٹ کے بینچ نے اپنے فصلے کو واپس لیکر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی اور چیف سیکرٹری سندھ سیکرٹری بورڈ، چیئرمین انٹر بورڈ کراچی، چیئرمین میرپورخاص بورڈ حکم نامہ پر عمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔