اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائیکورٹ نے PTI کے 27ستمبر کے احتجاج و لانگ مارچ کے خلاف کیخلاف تاجر کی درخواست پرلارجر بینچ تشکیل دیدیا،چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل لارجر بنچ 10ستمبر کو سماعت کریگا،عدالتی معاونت کیلئے اٹارنی جنرل اور دیگرصوبائی ایڈووکیٹ جنرلز طلب ، عدالت نے چاروں صوبائی سیکرٹریز اور پولیس آئی جیز کو نوٹس جاری کر دیے۔