کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئےمطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لیا جائے، ورنہ عوامی غصہ حکمرانوں کے لئے سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔