کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے اسپیکر اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے رویئےکو جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اورا سکی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سے ڈانٹ ملنے کے بعد اسپیکر کا رویہ جانبدار ہوگیا ہے۔بجٹ کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ کا رویہ بھی عجیب ہے،ہماری قراراداد ایجنڈے میں شامل نہیں کی گئی، سلسلہ نہیں رکا تو ہم دیکھتے ہیں کہ یہ کیسے اجلاس چلاتے ہیں۔