سندھ، 2 ماہ میں دو لاکھ بچے ڈائیریا اور دست سے متاثر

May 17, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران ڈائیریا اوردست کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق 60 روز میں 2 لاکھ کے قریب بچے ڈائریا اور دست سے متاثر ہوئے جن میں 5سال سے کم عمر کے 78ہزار 881 اور 5 سال سے زائد عمر کے 85 ہزار 104 بچے ڈائریا کا شکار ہوئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں 5 سال سے کم عمر کے 9 ہزار 442 جبکہ 5سال سے زائد عمر کے 12 ہزار 703 بچے پیچش کا شکار ہوئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کا بتانا ہے کہ صوبے میں ہیضے کے باعث 161 سے زائد بچے اسپتال پہنچے ہیں۔دوسری جانب ڈائریا سے اب تک سندھ میں تین بچے زندگی کی بازی ہارچکے ہیں جبکہ ڈائریا سے ایک ہلاکت جامشورو، کیماڑی اور ایک عمرکوٹ میں رپورٹ ہوئی ہے۔