اسلام آباد (ناصر چشتی )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قومی غذائی تحفظ اور تحقیق نے گندم کی کم از کم امدادی قیمت 5,000 روپے فی 40 کلوگرام یا اس سے زائد مقرر کرنے کی سفارش کرتے ہوئے ملک بھر کے کسانوں کیلئے سبسڈی کا یکساں نظام وضع کرنے پر زور دیا ہے،کمیٹی نے زرعی شعبے کو درپیش بڑے چیلنجوں پر تشویش کا اظہار کیا ۔ کمیتی کا اجلاس گزشتہ روز سید طارق حسین کی صدارت میں ہوا۔