• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

59 لڑکیوں کے موبائل فون لیکر فرار ہونے میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گڈاپ پولیس نے 59لڑکیوں کے موبائل فون لے کر فرار ہونے میں ملوث خاتون سمیت 2ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپےمارے جارہے ہیں۔ پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے تقریباً 59 بے روزگار لڑکیوں کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ملازمت کا جھانسہ دیکر انٹرویو کے نام پر گڈاپ میں واقع انصاری میڈوز فارم ہاؤس پر لایا گیا تھا،پولیس کاکہنا ہے کہ فارم ہاؤس کی بکنگ وقاص نامی شخص نے کرائی تھی۔ لڑکیوں کو فارم ہاؤس پر جمع کرنے میں نرگس نامی خاتون کوآرڈینیٹر بھی شامل تھی جبکہ ساحل سلمان نامی ایونٹ آرگنائزر تھا۔
ملک بھر سے سے مزید