• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کی غفلت سے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں، سردار عبدالرحیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے قریب بی آر ٹی ریڈ لائن کے زیرِ تعمیر پل کا لوہے کا اسٹرکچر گرنے اور سیکورٹی گارڈ کے جاں بحق ہونے پر شدید مذمت کرتے ہوئےشفاف تحقیقات کامطالبہ کیا ہے۔سردار عبدالرحیم کا کہنا تھاکہ اس واقعے نے سندھ حکومت اور ترقیاتی منصوبوں میں جاری مبینہ کرپشن اور ناقص کارکردگی کے پول کھول دیئےہیں،انھوں نے کہا کہ حکومت سندھ اور متعلقہ ٹھیکیداروں کی مبینہ غفلت اور ناقص منصوبہ بندی نے شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید