اسلام آباد ( طاہر خلیل ) انسداد بد عنوانی ،ادارہ جاتی شفافیت پر نیب اور روس کے درمیان تعاون پر آئندہ ماہ ایم او یو پر دستخط کئے جائیں گے ۔ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد نے پاکستان میں روس کے سفیر جناب البرٹ پی. خورے (Albert P. Khorev) سے ملاقات کی۔دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔