برسلز: یورپین فارن افئیرز کونسل کا ڈیفنس ایجنسی کی رپورٹ پر غور

May 17, 2022

فوٹو: فائل

یورپ اور بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یورپین فارن افئیرز کونسل برائے دفاع کا اجلاس جاری ہے۔

اس حوالے سے یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس میں یورپین ڈیفنس ایجنسی کی رپورٹ زیر غور لائی جائے گی۔

اس رپورٹ کی جزیات میں بتایا گیا ہے کہ یورپین دفاع میں کہاں کہاں کمزوریاں ہیں اور انہیں کیسے دور کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ یورپین پیس فیسیلیٹی EPF کے تحت یوکرین کی مزید مدد کرنے اور وہاں کی تازہ ترین صورتحال کے علاوہ افریقی ملک مالی کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔