سپریم کورٹ فیصلے کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہے، احمد اویس

May 17, 2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل احمد اویس ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے بعد سمجھیں حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران احمد اویس ایڈووکیٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے مطابق منحرف ارکان کا ووٹ تسلیم نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جب منحرف ارکان کا ووٹ تسلیم نہیں ہوگا تو سمجھیں حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید کہا کہ اصولاً تو اس فیصلے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابات کے لیے دوبارہ ووٹنگ نہیں ہوسکتی ہے اور پرویز الہٰی جیت جائیں گے۔