کامیابی کیلئے قسمت کے ساتھ صاف نیت کا ہونا بھی ضروری ہے، حبا بخاری

May 18, 2022

کراچی (آئی ا ین پی) معروف اداکارہ حبا بخاری نے کہا ہے کامیابی کیلئے قسمت کے ساتھ ساتھ نیت کا صاف ہونا بھی بہت ضروری ہے۔ ایک انٹرویو میں حبا بخاری نے کہا کہ مجھ سے اکثر میری کامیابی کا راز پوچھا جاتا ہے تو کامیابی میں قسمت کے ساتھ ساتھ محنت کا بھی بہت ہاتھ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت اور صاف نیت کامیابی کا راستہ ہے۔ فلم میں کام کرنے بارے سوال پر انہوں نے کہا کہ اب تک ان کے سامنے کسی ایسی فلم کی آفر نہیں آئی جسے وہ کرنا چاہیں تاہم جب بھی کسی اچھی فلم کی آفر ہوئی تو ضرور کام کروں گی۔ گلوکاری کے بارے سوال کے جواب میں حبا بخاری نے کہا کہ میں کوئی باقاعدہ گلوکار نہیں ہوں کہ تمام سر آتے ہوں، مگر میں کسی حد تک گا لیتی ہوں تاہم جتنا بھی گایا اسے سننے والوں نے پسند کیا ہے۔