بولی وڈ میں کوئی دوست بنانے کے لائق نہیں، اس کیلئے قابلیت چاہئے، کنگنا

May 19, 2022

ممبئی ( آن لائن ) شوبز میں اپنے بیباک تبصروں کی وجہ سے مشہور بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اس مرتبہ نیا شوشہ چھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ بولی وڈ میں کوئی شخص اس لائق نہیں جسے گھر بلایا جائے۔کنگنا رناوت ماضی میں ایک مرتبہ یہ کہہ چکی ہیں کہ ان کا بولی وڈ میں کوئی دوست نہیں ہیں، جبکہ حال ہی میں سلمان خان کی جانب سے ان کی نئی آنے والی فلم کو پذیرائی ملنے پر انہوں نے کہا تھا کہ وہ اب تنہا نہیں ہیں۔ تاہم ایک یوٹیوب چینل پر کنگنا رناوت نے ایک مرتبہ پھر اپنے ماضی کے بیان پر اکتفا کیا اور کہا کہ بولی وڈ میں کوئی ایسا نہیں جو ان کا دوست بنے۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ بولی وڈ میں کس شخصیت کو وہ ظہرانے پر دعوت دیں گی جس پر کنگنا رناوت نے کہا کہ بولی وڈ سے تو اس مہمان نوازی کے لائق کوئی بھی نہیں ہے۔ کنگنا کا کہنا تھا کہ انہیں گھر تو بلاؤ ہی نہیں بالکل بھی، باہر کہیں ملو تو ٹھیک، لیکن گھر مت بلاؤ۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا بولی وڈ میں ان کا کوئی دوست ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ’نہیں بالکل نہیں، میرے دوست بننے لائق ہیں ہی نہیں یہ لوگ، اس کے لیے قابلیت چاہیے۔