سابق وزیر خارجہ سردار آصف علی انتقال کرگئے

May 20, 2022

سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی لاہور میں انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سردار آصف احمد علی کافی عرصے سے علیل تھے اور وہ سیاست سے کنارہ کشی کرچکے تھے۔

سردار آصف احمد علی کا انتخابی حلقہ قصور تھا۔ ان کا شمار بردبار سیاست دانوں میں ہوتا تھا۔