کریتی سینن بھی پسوڑی کے سحر میں مبتلا

May 20, 2022

ممبئی (این این آئی)کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے مشہور گانے پسوڑی نے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرلی ہے اور عوام کے ساتھ ساتھ بہت سی سیلیبرٹیز کو بھی خوب پسند آیا ہے، جس میں بھارتی اداکارہ کریتی سینن بھی شامل ہوگئی ہیں۔پاکستانی گانے پسوڑی نے بھارت سمیت دنیا بھر میں اپنی ایک پہچان بنالی ہے۔بھارتی اداکارہ کریتی سینن نے اس حوالے سے اپنے انسٹا گرام اکانٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اداکارہ کریتی سینن لداخ کی سیر کے دوران اپنی گاڑی میں پسوڑی گانا سن رہی ہیں اور وہ اس پر بھرپور انجوائے کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔اپنی ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے اس گانے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں اکثر شوٹنگ پر جاتے ہوئے اس گانے کو انجوائے کرتی ہوں، میں اس کے سحر میں مبتلا ہوگئی ہوں۔