گٹکے کی تشہیر کرنے والی بولی وڈ شخصیات کے خلاف مقدمہ درج

May 21, 2022

پٹنہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کی کئی مشہور شخصیات کے لیے پان مصالحےکا اشتہار مہنگا پڑ سکتا ہے۔ایسے اشتہارات پر شائقین نے فلمی شخصیات کو بھی ٹرول کرنا شروع کر دیا ہے۔ اب مظفر پور کی سی جے ایم کورٹ میں بولی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن، سپر اسٹار شاہ رخ خان، اداکار اجے دیوگن اور رنویر سنگھ کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔27 مئی کو کیس کی سماعتہوگی، پان مصالحہ (گٹکا) کی تشہیر کرنے پر فلم اسٹار امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور رنویر سنگھ کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 467، 468،420، 120B، 311 کے تحت عدالت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سماجی کارکن تمنا ہاشمی نے مقدمہ درج کرایا۔ عدالت میں اس معاملے کی سماعت 27 مئی کو ہوگی۔شکایت کنندہ نے بتایا کہ مذکورہ تمام بولی وڈ کی مشہور شخصیات ہیں۔ انہیں بچے سے لے کر بوڑھے تک فالو کرتے ہیں۔ ان سے انسپریشن ملتی ہے۔ ان سے سیکھتے ہیں، لیکن اس طرح پان مصالحے کو فروغ دینے سے لوگوں اور معاشرے پر برا اثر پڑے گا۔ بچوں کی ذہنیت پر غلط اثر پڑے گا۔ وہ غلط راستے پر چلیں گے۔ اس سے متاثرہو کر انہوں نے شکایت درج کرائی ہے۔شکایت کنندہ تمنا ہاشمی نے کہا کہ جن فلمی اداکاروں کو لاکھوں لوگ فالو کرتے ہیں اگر وہ لوگ گٹکے جیسی مہلک چیز کو پروموٹ کریں گے تو عام لوگوں پر اس کا کیا اثر پڑے گا۔ پہلے لوگ گٹکا کم کھاتے تھے، اب خاص طور پر لوگوں میں اس کا کریز زیادہ ہو گیا ہے جبکہ گٹکا کھانے سے سے کئی سنگین بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ بہت سے لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، لیکن اداکاروں کو صرف پیسے کی فکر ہوتی ہے وہ عوام کو جان بوجھ کر غلط فہمی میں مبتلا کر کے لوگوں کو مارنے کی سازش کر رہے ہیں۔