عائشہ خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

May 21, 2022

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو سابقہ اداکارہ عائشہ عقبیٰ خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔عائشہ عقبیٰ خان کی جانب سے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے سنائی گئی ہے۔ان کی پوسٹ پر ہلکے نیلے رنگ کے جوتے بنے ہوئے ہیں جس پر لکھا ہے کہ ’ہم اپنے بیٹے کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں۔‘واضح رہے کہ 15 اپریل 2018 کو عائشہ خان اور میجر عقبہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔اس جوڑے کے ہاں گزشتہ سال 10 نومبر کو 12 ربیع الاول کے دن بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے ’ماہ نور‘ رکھا۔