عدنان صدیقی کی لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی وضاحت

May 21, 2022

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکار عدنان صدیقی لندن میں گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنے رہیں ،جس کے بعد اب انہوں نے وضاحت جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق عدنان صدیقی کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات پر عوام نے عدنان صدیقی پر بہت زیادہ تنقید کی،جس کے بعد عدنان صدیقی نے ایک انٹرویو کلپ اپنے انسٹاگرام پر شئیر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم سے ملاقات کیوں کی تھی،عدنان صدیقی نے ملاقات کو غیر منصوبہ بند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فلم کی تشہیر کیلئے لندن گئے تھے اور اطلاع ملی کہ نواز شریف سے ملاقات کیلئے ان کی آمد سے قبل کابینہ بھی پہنچ گئی تھی اور انہیں اپنا نقظہ نظر دینے کو کہا گیا تھا ،لہٰذا میں نے ایسا ہی کیا۔عدنان صدیقی نے مزید بتایا کہ انہوں نے فلمی پالیسیوں کے بارے میں گفتگو کی اور آئندہ بجٹ الاونس دینے کا مطالبہ کیا،مجھے بتائیں کہ اگر مسلم لیگ (ن) موجودہ حکومت میں ہے تو میں انہی کے پاس ہی جاؤں گا،اگر پی ٹی آئی حکومت میں ہوتی تو ان کے پاس جاتا۔انہوں نے سیاست میں آنے والی افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مداحوں کیلئے ویڈیو بنانے کا فیصلہ کیا تاہم انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ ʼجعلی ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے آن لائن کسی بھی چیز کو مسترد کر دیں۔ عدنان صدیقی نے ذکر کیا کہ جس نے بھی دم مستم کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسے معلوم ہونا چاہیے کہ وہ اس کو آگے بڑھائیں گے اور وہ ʼگلدستے اور اینٹوں دونوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔