کینز فلم فیسٹیول میں اپنی فلم کے پریمیئر سے قبل اداکار انتقال کرگیا

May 21, 2022

الجزائر سے تعلق رکھنے والے اداکار احمد بن عیسیٰ کینز فلم فیسٹول میں اپنی فلم کے پریمیئر سے چند گھنٹوں قبل انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 78 سالہ احمد بن عیسیٰ طویل عرصے علیل تھے، انہوں نے 120 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

الجزائر کے اداکار کی سنسنی سے بھرپور فلم ’سنز آف ریمیسز‘ کا کینز فلم فیسٹیول 2022 میں پریمیئر ہوا۔

اداکار کے انتقال پر فلم ڈائریکٹر کلیمنٹ کوگیٹور نے ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے تحریر کیا کہ احمد بن عیسیٰ کی اچانک موت سے مجھے گہرا صدمہ پہنچا۔

دوسری جانب الجزائر کی وزارت ثقافت نے بھی احمد بن عیسیٰ کے انتقال کی تصدیق کی۔