گلوکار وارث بیگ بھی مریم نواز کے حق میں بول پڑے

May 22, 2022

گلوکار وارث بیگ بھی مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کے حق میں بول پڑے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں گلوکار وارث بیگ نے کہا ہے کہ مریم نواز کے بارے میں عمران خان کے بیان کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز اس قوم کی بیٹی ہیں، خواتین کا احترام ضروری ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ معاشرے میں اس قسم کی چیزوں کو فروغ نہیں دینا چاہیے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل ملتان میں ہونے والے جلسے سے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ مریم اتنے جذبے اور جنون سے میرا نام نہ لیا کرو کہیں تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے۔