ضلع شیرانی کے جنگل میں آگ پر پشتونخوا لائرز فورم کا اظہار افسوس

May 24, 2022

کوئٹہ( پ ر) پشتونخوا لائرز فورم نے بیان میں ضلع شیرانی کے ہزاروں سالہ پرانے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعہ پر انتہائی تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتون وطن میں موجود بے مثال اور لا محدود مالیت کے جنگلات چند روز سے مسلسل آگ میں جل کر خاکستر ہو رہے ہیں لیکن اس اکیسویں صدی میں ملکی وسائل پشتونخوا وطن کے بچاؤ کیلئے استعمال میں نہیں لائے جارہے ہیں ۔ چیئرمین NDMA، وزارت ماحولیاتی تبدیلی، چیف سیکرٹری اور وزارت دفاع اور PDMA مکمل طور پر بے حس نظر آرہے ہیں اور اس قومی اثاثے کو بچانے کیلئے موجودہ وسائل بروئے کار نہیں لائے جارہے ۔ہم وفاقی حکومت اور صوبائی چیف سیکرٹری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے پر سنجیدگی سے کام کریں اور اس جنگل و جنگلی حیات اور علاقائی ذریعہ معاش کے بچاؤ کیلئے بغیر کسی تاخیر کے اقدامات اٹھائے۔