• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں جاری منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ ( خ ن)کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ ظہور احمد اور ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر کیو ڈی اے عابد محمود بھی ان کے ہمراہ تھے کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے پرنس روڈ اور زرغون روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ان منصوبوں کو جلد از جلد پایئہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ شہریوں کو سفری مشکلات سے نجات مل سکے اس کے علاوہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے اسمنگلی روڈ فلائی اوور پر جاری ترقیاتی منصوبے کا معائنہ کیا جہاں پر انہیں اس سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی، جس پر انہوں نے کہا کہ اس فلائی اوور کی تکمیل سے نہ صرف ٹریفک کے دباؤ میں واضح کمی آئے گی بلکہ شہریوں کو بھی خاطر خواہ ریلیف ملے گا آخر میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کے دوران تمام متعلقہ ادارے دستیاب وسائل بروئے کار لائیں اور کام کی متواتر نگرانی کو یقینی بنائیں تاکہ عام شہریوں کو ٹریفک جام یا کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
کوئٹہ سے مزید