کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر )35ویں نیشنل گیمز میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی 11 سالہ اسکواش کھلاڑی عدن سید نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا مقامی اسکواش کھلاڑیوں اور اسپورٹس حلقوں کے مطابق عدن سید کی یہ کامیابی بلوچستان اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر ارشد کی قیادت میں شفاف سلیکشن، اور کوچ عبدالوقار کی محنت، پیشہ ورانہ تربیت اور مسلسل رہنمائی کا نتیجہ ہے عدن سید نے کہا کہ میڈل جیتنے کے بعد انہیں صوبے سے باہر مختلف اداروں کی جانب سے اسپانسرشپ کی پیشکشیں بھی موصول ہوئی ہیں۔