• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری بلدیات کی زیرصدارت دیہی ترقیاتی اکیڈمی کا جائزہ اجلاس

کو ئٹہ ( خ ن) سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالرؤف بلوچ کی زیرِ صدارت دیہی ترقیاتی اکیڈمی بلوچستان کا جائزہ اجلاس ہوا اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ثناء اللہ قریش ، ایڈمنسٹریٹو آفیسر عبد الرحمٰن خان اور دیگر آفیسران نے شرکت کی اجلاس میں اکیڈمی کی مجموعی کارکردگی، جاری تربیتی پروگرامز اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالرؤف بلوچ نے کہا کہ دیہی ترقیاتی اکیڈمی بلوچستان صوبے میں مقامی حکومتوں کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم ادارہ ہے، جو حکومتِ بلوچستان کے مختلف محکموں کے افسران، میونسپل کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیوں، ڈسٹرکٹ کونسلز کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ تربیت یافتہ انسانی وسائل مؤثر گورننس کی بنیاد ہوتے ہیں اور دیہی ترقیاتی اکیڈمی مقامی نمائندوں اور افسران کو انتظامی، مالیاتی اور ترقیاتی امور میں جدید تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کر رہی ہے انہوں نے اکیڈمی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تربیتی پروگرامز کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور صوبے کے دور دراز اضلاع تک تربیتی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید