• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام مسائل کے حل کیلئےجماعت اسلامی کا ساتھ دیں، شہیرخان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے امیدوار برائے کونسلر یونین کونسل 35 وارڈ 2 شہیرخان نے کہا ہے کہ سرکی روڈ و گردونواح کے عوام مسائل کے حل ، ترقی و خوشحالی کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ، جماعت اسلامی دیانت سے بلاتفریق خدمت کا نام ہے ، ہم بے عمل اعلانات کی بجائے عملی کام کرنے والے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکی روڈ و ملحقہ علاقوں میں انتخابی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری اعجاز محبوب نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ حقیقی عوامی لوگوں کا راستہ روکنے کیلئے روایتی موروثی پارٹیوں نے اتحاد کرلیا ہے جبکہ ہمارا اتحاد علاقے کے پریشان حال مظلوم عوام کے ساتھ ہے۔
کوئٹہ سے مزید