کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے میڈیا کوآرڈینٹر راجہ مطلوب کے انتقال پر ایوان میں فاتحہ خوانی کی گئی ، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے راجہ مطلوب کو ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف وہ میرے دوست بلکہ سوشل میڈ یا ٹیم کے انچارج تھے ، وہ بہت ہی ملنسار انسان اور سینئر صحافی تھے جنہوں نے بھرپور زندگی گزاری وہ اسلام آباد ہائی وے پر پیش آنے والے حادثہ میں جاں بحق ہوئے ، یہ ایوان ان کی بلوچستان کیلئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتا اور لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتا ہے ۔