• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک سے منگوائی گئی چینی حکومت کے گلے پڑگئی ،جمعیت ن

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی اور صوبائی ترجمان مولانا رحمت اللہ حقانی نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے منگوائی گئی چینی دوسرے صوبوں نے لینے سے انکار کیا ہے جس کے بعد وہ غیر معیاری زائدالمیعاد چینی بلوچستان کو دی جارہی ہے اور اپنے ملک کی چینی بلوچستان کو دینے پر پابندی ہے جبکہ چینی کے نرخ بلوچستان کے مقابلے میں دوسرے صوبوں میں کم ہیں بیرون ملک سے منگوائی گئی چینی حکومت کے گلے پڑگئی ہے جو دوسرے صوبے نہیں لے رہے انہوں نے کہا کہ گیس بلوچستان سے نکلتی ہے لیکن بلوچستان کے عوام اس سے محروم ہیں گوادر بلوچستان میں واقع ہے لیکن سی پیک منصوبے دوسرے صوبوں کے لئے ہیں بلوچستان کی بےحس حکومتیں اپنے صوبے کے عوام کے حق کے لئے آواز بلند نہیں کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں شہر کے اندر دکانوں اور گوداموں پر چھاپے مارے جارہے ہیں زرنج رکشوں پر پابندی اور ایرانی تیل کی سپلائی بند ہونے سےغریب عوام سے دو وقت کی روٹی چھینی جارہی ہے حکومت زرنج لوڈنگ رکشوں و ایرانی تیل پر پابندی اور بارڈرز کی بندش کا فیصلہ واپس لے یا روزگار کے متبادل مواقع فراہم کرے۔
کوئٹہ سے مزید