کوئٹہ (خ ن) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کی تنخواہوں اور جائے تعیناتی کے حوالے سے اجلاس ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید نصیر علی شاہ سمیت محکمہ تعلیم کے متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو ضلع کوئٹہ کے تمام سرکاری اسکولوں، تدریسی و غیر تدریسی عملے، ان کی تعیناتیوں اور تنخواہوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کی بروقت تنخواہوں کی ادائیگی اور شفاف پوسٹنگ کے عمل کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم سے متعلق تمام انتظامی امور کو ترجیحی بنیادوں پر جلد مکمل کیا جائے تاکہ تعلیمی نظام کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جا سکے۔