حبیب میٹرو بینک اور ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے درمیان معاہدہ

May 25, 2022

کراچی(جنگ نیوز) ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی کالج اینڈ اسکول سسٹم کے طلبہ کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے حبیب میٹرو میرا مستقل پروگرام کے تناظر میں حبیب میٹرو بینک اور ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی نے ایک معاہدہ کیا ہے جس کا مقصد مستقبل کے رہنمائوں کو بینک کے ذریعے مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر حبیب میٹرو بینک کے صدر اور سی ای او محسن علی ناتھانی نے باہمی دلچسپی کے مستقبل کے منصوبوں میں حبیب میٹرو بینک کو اپنا پارٹنر منتخب کرنے پر DHACSS کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔