لانگ مارچ، یاسمین راشد کی گاڑی پر پولیس کا دھاوا

May 25, 2022

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی پر پولیس کا دھاوا، شیشے توڑ دیئے گئے، شدید لاٹھی چارج۔

پولیس کی جانب سے یاسمین راشد کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کے دوران ونڈ اسکرین توڑ دی گئی جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی پولیس کا حصار توڑتے ہوئے آگے نکل گئی۔

اس سے قبلڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ میری گاڑی کی چابی چھیننے کی کوشش کی گئی ہے،میرے ساتھ بدتمیزی اور ہاتھا پائی کی گئی ہے۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اِنہیں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے شرم نہیں آتی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یاسمین راشد اپنے قافلے کے ساتھ لاہور سے اسلام آباد کی جانب بڑھ رہی ہیں، اِن کے ساتھ خواتین بھی موجود ہیں۔

یاسمین راشد کی گاڑی کا حالیہ منظر

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے آج ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے پنجاب پولیس کی جانب سے مختلف شہروں میں سڑکوں پر کنٹینر کھڑے کردیئے گئے جبکہ ٹرک کھڑے کر کے راستے بند کردیئے گئے ہیں۔