PSO شدید مالی بحران کا شکار، گردشی قرضہ 939 ارب روپے ہوگیا

May 26, 2022

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) ملک میں معاشی بحران کے دوران پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) بڑے مالی بحران کا شکار ہے کیونکہ اس کا گردشی قرضہ939ارب روپے ہوگیا ہے۔ پی ایس او نے 591ارب روپے کی وصولی کرنی ہے اور 348 ارب روپے کا مقروض ہے۔ ان اعداد وشمار کے ساتھ پی ایس او کو گردشی لکویڈٹی میں شدید مشکلات ہیں۔ پی ایس او کے ایک سینئر افسر نے بتایا ہے کہ پی ایس او کی311ارب روپے کی رقم سوئی ناردرن کی طرف واجب الادا ہے، اس طرح سوئی نادرن گیس پی ایس او کا سب سے بڑا ڈیفالٹر ہے۔ جبکہ ایس این جی پی ایل کے زمے بھی بھاری رقم واجب الادا ہے۔ سی پی پی اے کے زمے 145ارب ہیں اور حبکو کے زمے 21ارب روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے۔ زرائع کے مطابق اس طرح انرجی سیکٹر پی ایس او کا نادہندہ ہے۔