نمائش چورنگی سے متصل سڑکیں تاحال بند

May 26, 2022

اسکرین گریب

کراچی میں نمائش چورنگی سے متصل سڑکیں بوجۂ دھرنا تاحال بند ہیں۔

ٹریفک پولیس کاکہنا ہے کہ نمائش چورنگی پردھرنا ختم ہونے کے بعد سامان اٹھانے اورصفائی کا کام جاری۔

کیپری سگنل سے جانب نمائش روڈ ٹریفک کیلئے بند ہے، سوسائٹی سگنل سے جانب نمائش روڈ ٹریفک کیلئے بند ہے۔

اس کے علاوہ پیپلز چورنگی سے کوریڈور-3 ٹریفک کیلئے بند ہے۔

اس صوتحال میں عوام کیلئے متبادل راستوں کے طور پر کیپری سے نمائش کی جانب جانے والی ٹریفک کو ناصرہ اسکول / سولجر بازار کی جانب بھیجا جا رہا ہے۔

سوسائٹی سگنل سے نمائش جانے والی ٹریفک کو عائشہ عزیز /کشمیر روڈ کی جانب بھیجا جارہا ہے۔

پیپلز چورنگی سے تمام ٹریفک کو عائشہ عزیز چورنگی اور سوسائٹی سگنل کی جانب بھیجا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں نمائش چورنگی پر پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا 12 گھنٹوں کے بعد ختم ہوگیا، شرکا دھرنے کے مقام سے روانہ ہوگئے۔