کرن جوہر کی سالگرہ پر عامرخان اور کرن راؤ کی ایک ساتھ انٹری

May 26, 2022

تصویر بشکریہ انسٹاگرام

بھارتی مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ہدایتکار کَرن جوہر کی سالگرہ میں اپنی سابقہ اہلیہ، کِرن راؤ کے ہمراہ شرکت کی۔

گزشتہ شب بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف ہدایتکار کَرن جوہر کی جانب سے اپنی 50ویں سالگرہ کے موقع پر پوری فلم انڈسٹری کو دعوت دی گئی۔

اس دعوت میں بالی ووڈ کے متعدد معروف جوڑوں نے ایک ساتھ شرکت کی جبکہ سب کی نظریں سابق جوڑی عامر خان اور کِرن راؤ کے ایک ساتھ تقریب میں آنے اور ایک ساتھ تصویریں بنوانے پر جمی رہیں۔

جہاں عامر خان اور کَرن راؤ کے ایک ساتھ سالگرہ میں شرکت کرنے پر مداح حیران تھے وہیں معروف اداکار ہریتھک روشن نے بھی اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کے ساتھ پہلی بار کسی تقریب میں کپل (couple) کے طور پر شرکت کی۔

دوسری جانب ہریتھک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزا بھی اپنے بوائے فرینڈ ارسلان گونی کے ہمراہ نظر آئیں۔

اس جوڑی کی طلاق کو تقریباً ایک سال مکمل ہونے والا ہے جبکہ اِنہیں اکثر اوقات ہی تقریبات میں ایک ساتھ شرکت ہوئے دیکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان اور کرن راؤ 28 دسمبر 2005ء کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

15 سالہ رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے والے عامر خان اور کِرن راؤ کا ایک بیٹاآزاد راؤ خان بھی ہے جس کی 2011ء میں پیدائش ہوئی تھی۔

گزشتہ سال کے وسط میں دونوں فنکاروں نے طلاق سے متعلق مشترکہ بیان جاری کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’چاہنے والوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ان کی شادی اختتام پذیر ہوگئی ہے، لیکن اس طلاق کو ایک نئے سفر کے طور پر دیکھا جائے۔‘