ملزم مشتاق سہتو کا صحافی عزیزمیمن کو قتل کرنے کا اعتراف

May 26, 2022

صحافی عزیز میمن، فائل فوٹو

مقتول صحافی کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ہونے والے مرکزی ملزم مشتاق سہتو نے صحافی عزیز میمن کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابقصحافی عزیز میمن کے قتل میں ملوث ملزممشتاق سہتو کو چند روز قبل ہی خیرپور سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کی نشاندہی پر مقتول کا پرس اور دیگر چیزیں بر آمد کی گئی تھیں۔

پولیس کے مطابق مقدمےمیں نامزد 6 ملزمان پہلے سے گرفتار ہیں۔

واضح رہے کہ صحافی عزیز میمن کی لاش 16 دسمبر 2020ء کو نہر سے ملی تھی۔

واضح رہے کہمقتول صحافی عزیز میمن کی فیملی کی درخواست گزشتہ برس سندھ حکومت نے 9رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔